بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن پولیس کے افسر کو نیو نازی گروپ کا رکن ہونے پر سزا

لندن کی میٹ پولیس کے افسر بنجمن ہنام کو نیو نازی گروپ کا رکن ہونے پر سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اولڈ بیلی کی عدالت نے ملزم کو 4 سال 4 ماہ کی سزا سنادی۔ بنجمن ہنام پر انتہا پسند گروپ نیشنل ایکشن سے وابستگی کا جرم یکم اپریل کو ثابت ہوا تھا۔ 

میٹ پولیس کے افسر بنجمن ہنام پردھوکہ دہی کا جرم بھی ثابت ہوا۔

بنجمن ہنام پہلا پولیس افسر ہے جسے دہشت گردی کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.