ہفتہ12؍شعبان المعظم 1442ھ 27؍مارچ 2021ء

لندن؛ بلی ٹرین کی چھت پر چڑھ گئی، ٹرین سروس متاثر

لندن میں  ایک بلی ٹرین کی چھت پر چڑھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کی رات نو بجے ٹرین مانچسٹر کے لیے روانہ ہونا تھی کہ اس دوران چھت پر بلی چڑھ گئی۔

کئی طریقوں کے باوجود بلی ٹرین کی چھت سے نہ اُتری،جس پر مسافروں کو متبادل ٹرین میں مانچسٹر کے لیے روانہ کیاگیا۔

ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد  بلی کوٹرین کی چھت سے اتارا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.