بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن، کورونا لاک ڈاؤن کی بیشتر پابندیاں ختم

لندن حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی بیشتر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جس کے مطابق  گھروں اور ریسٹورنٹس وغیرہ میں جتنے لوگ چاہیں ملاقات کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن حکومت کی جانب سے ایک میٹر کی سماجی دوری کی شرط ختم  کر دی گئی ہے، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیبل سروس کی شرط ختم کی گئی ہے جبکہ اسپتال اور پاسپورٹ کنٹرول کے علاقے میں پابندی برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قانونی طور پر ماسک پہننے کی شرط بھی ختم کی گئی ہے، ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کے لیے ماسک پہننےکی پابندی برقرار رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی اور جنازوں میں لوگوں کی شرکت کی حد بھی ختم ہوچکی ہے، کنسرٹس، تھیٹرز اور اسپورٹس ایونٹس میں شائقین کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ  امبر ٹریول لسٹ میں شامل ممالک جانے کے خلاف گائیڈ لائن حکومت نے واپس لےلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوائے فرانس کے امیر ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ اور 18 برس سے کم عمر افراد کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں گھر سے کام کرنے والے دوبارہ دفاتر جاکر کام کرسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.