بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج اپ لوڈ کرنے والے دو افراد کو ستو کتلہ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار ہونے والے ملزمان میں قمر رضا اور شاہ زیب شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.