بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور پولیس کا فلیگ مارچ

لاہور پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا ہے، لاہور پولیس کے فلیگ مارچ میں ڈولفن، پیرو، ایلیٹ اور رینجرز کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

لاہور میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات تسلسل سے سامنے آ رہے ہیں۔

لاہور پولیس کا یہ فلیگ مارچ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے شروع ہوا۔

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کے اس فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.