بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ٹائیفائڈ سے بچاؤ کی مہم آج سے دوبارہ شروع

لاہور میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم آج سے دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر بشیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہم یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سےجاری ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے مفت لگائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ پانچویں روز ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگائے جانے کا ٹارگٹ 9 لاکھ 95 ہزار 356 بچے تھےجبکہ 10 لاکھ 56 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے پانچویں روز ٹیکے لگانے کا تناسب101 فیصد رہا، اہداف کامیابی سے حاصل کرنے کا سہرا ٹیموں اور والدین کے سر ہے۔

ڈاکٹر بشیر احمد نے مزید کہا کہ والدین مزید معلومات کے لیے 1033 پر کال کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.