بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں کچرے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور میں کچرے کے ڈھیر پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا گیا۔ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ گڈ گورننس کا معاملہ ہے اور حکومت اس میں ناکام لگ رہی ہے۔

عدالت میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.