لاہور میں پابندی کے باوجود ہال میں ’اِن ڈور‘ شادیاں جاری ہیں۔
لاہور میں پابندی کے باوجود ہال میں ’اِن ڈور‘ شادیاں جاری ہیں، جس میں کورونا وائرس کے ضوابط کو بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔
شادی ہال کے باہرقناتیں لگاکر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تقریب کھلی جگہ پر ہورہی ہے۔
ہال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں تقریب کے لیے متعلقہ محکمے والوں کو دس ہزار روپے دیتے ہیں۔
حکومت نے 13 مارچ کو شادی ہال بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے 50 شادی ہال سیل کیے، محکمے کے کسی افسر کے خلاف شکایت آئی تو کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.