بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں روزے دار چینی کیلئے لائنوں میں لگ گئے

لاہور میں سستی چینی حاصل کرنے کے لیے شہری لائنوں میں لگنے پر مجبور ہو گئے۔

دعوؤں کے باوجود رمضان بازاروں میں چینی کے اسٹالز پر رش کم نہ ہو سکا، ایک خریدار کو 65 روپے کلو کے حساب سے 2 کلو چینی کا پیکٹ دیا جا رہا ہے۔

عدالتِ عالیہ کے حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ لائنیں ختم کرانے میں ناکام رہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صورتِ حال کا نوٹس لے کر چینی کے اسٹالز بڑھائے جائیں۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ 2 کلو چینی کے لیے 2 گھٹنے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے، روزے کی حالت میں چینی کے لیے طویل انتظار امتحان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.