نواب شاہ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔
ریلوے پولیس کے مطابق کراچی ایکسپریس کے انجن کا بریک کلپ گر کر پٹریوں کے درمیان پھنس گیا۔ شہریوں کے اشارے پر ڈرائیور نے ٹرین روکی۔
ریلوے ٹیکنیکل ٹیم نے بریک کلپ کو نکال کر ٹریک کلیئر کردیا۔
شاہ حسین ایکسپریس آدھے گھنٹے بعد روانہ کردی گئی۔ ہفتے کے روز کراچی ایکسپریس کی 10بوگیاں پٹری سے اُترگئی تھیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.