بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: امام مسجد کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی گرفتار

لاہور کے  علاقے شالیمار میں امام مسجد کے قتل کے معاملے میں  پولیس نے مقتول امام مسجد قاری آصف کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ امام مسجد کے قتل میں اس کی بیوی ہی ملوث نکلی،  ملزمہ کے قتل میں ملوث ہونےکا ثبوت ملنے کے بعد اس کی گرفتاری کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اشرف عثمان کے ساتھ مل کر قاری آصف کو قتل کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان  نے دو روز قبل ملزمہ کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

شارق جمال کا کہنا تھا کہ ملزمہ اشرف عثمان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.