
لاہور پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔
مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحیم کی جانب سے کیس پر سماعت کی گئی۔
عدالت میں پیشی کی دوران تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر واپس پولیس کےحوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بند روڑ راوی پل کے پاس شہری کو لوٹ رہے تھے، ملزمان ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہیں، عارف والا کے رہائشی ہیں۔
Comments are closed.