لاہور سیالکوٹ، ڈسکہ اور گوجرانوالہ میں بڑے شاپنگ مالز پر ڈکیتی کی وارادتیں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، فیملی گینگ سے پہچانا جانے والا گروہ تین بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ہے۔
سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی کے مطابق ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا ہے۔
ملزمان 24 گھنٹے کھلے رہنے والے بڑے اسٹورز پر وارادت کرتے تھے جبکہ پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔
پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔
سی پی او کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ سارے بھائی بے روزگار تھے غربت سے تنگ آکر جرم کا راستہ اختیار کیا۔
Comments are closed.