بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قوم نکلے گی عید بعد حکمران بھاگنے والے ہیں، جمشید دستی کا دعویٰ

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے بعد حکمران بھاگنے والے ہیں کیونکہ قوم نکلے گی۔

مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران جمشید دستی نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے حکم پر پولیس کی جانب سے اپنے دفتر میں توڑ پھوڑ کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ناانصافی کابازار گرم کر رکھا ہے، قانون اور آئین کی کتابوں پر عملدرآمد کرانے والا کوئی نہیں۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ میرے دفتر سے گاڑی، اسلحہ، لائسنس اور دیگر سامان چوری کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس میری گاڑی واپس نہیں کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.