بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹرز نے بھی کورونا وائرس سے خبردار کر دیا

قومی کرکٹرز نے ملک میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر سے خبردار کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہرخطرناک ہے، حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے متعلق احتیاط کی تلقین کی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق پاکستانی سابق کپتان سرفراز احمد  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، عوامی مقامات پر نہ جائیں، ماسک کا ہر صورت استعمال کریں ۔

محمد حفیظ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کو اپنائیں، خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا  وائرس سے بچائیں۔

دوسری جانب شاداب خان، حارث رؤف اور امام الحق کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس ایس اوپیز کا خیال رکھیں، فیملی سمیت خود کو کورونا وائرس سے بچائیں اور درخواست ہے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.