بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ: واپڈا کی ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی کو 17 گولز سے شکست

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی کو 17 گولز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں مقابلوں کے پانچویں روز گروپ اے کے میچ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 0-17 سے شکست دی۔

کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گزشتہ سال کی سیمی فائنلسٹ واپڈا پوری طرح چھائی رہی۔

واپڈ کی صنوبر نے 4 گولز کیے، مہناز شاہ نے اختتامی لمحات میں ہیٹ ٹرک کی، ماریہ خان نے دو گول اسکور کیے۔

منگل کو شیڈول گروپ بی کے میچز کراچی یونائٹیڈ کی ایک پلیئر کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملتوی کردیے گئے تھے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میچز پر فیصلہ گروپ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈ کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلے روز شیڈول کے مطابق گروپ سی اور ڈی کے میچز ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.