بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ، کراچی یونائٹیڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں کراچی یونائٹیڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، ذولیفہ نذیر کے دو گول کی بدولت کراچی یونائیٹڈ کو فتح حاصل ہوئی۔

گلگت کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی جبکہ سیالکوٹ سٹی اور کراچی ڈبلیو ایف سی کے درمیان میچ دو۔دو گول سے برابر رہا۔

کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے تیسرے روز تین میچز کھیلے گئے، کے پی ٹی اسٹیڈیم میں شام کے سیشن میں کراچی یونائٹیڈ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دو۔صفر سےشکست دی، ذولفیہ نذیر نے 47ویں اور 63ویں منٹ میں کراچی یونائٹیڈ کے لئے گولز کئے۔

کے ایم سی گراؤنڈ پر سیالکوٹ سٹی اور کراچی ڈبلیو ایف سی کے درمیان میچ دو۔دو گول سے برابر رہا۔ سیالکوٹ کی نور اور سنڈریلا نے ابتدائی 15 منٹ میں ٹیم کو دو۔صفر کی برتری دلادی لیکن کراچی ویمن ایف سی کیلئے ہانیہ نے 21ویں اور پھر 28ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

اس سے قبل صبح کے سیشن میں ہونے والے میچ میں گلگت نے ہزارہ کوئٹہ کلب کو 0-5 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی مصباح رسول نے دو گول کئے، شہزادی، زہرہ اور ثمرین نے 1-1 بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.