جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

قانون سے بالاتر صرف عمران خان صاحب ہیں، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر صرف عمران خان صاحب ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ مالم جبہ، فارن فنڈنگ، بلین ٹری، بی آر ٹی میں کرپشن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے 400 ارب چینی، 225 ارب کی آٹا اور 122 ارب کی ایل این جی میں چوری کرکے قانون سے بالا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ بنی گالہ اور زمان پارک جبکہ بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھڑانے کے’جہاد‘ میں پنجاب کے 6 آئی جیز شہید ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.