بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: 11 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد میں 11 سالہ بچے کو اغواء کر کے محلہ دار نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاش سیم نہر میں پھینک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماموں کانجن کے علاقے سے تین روز قبل 11 سالہ اسد علی گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ماموں کانجن میں درج کرکے تلاش جاری تھی۔

اس دوران پولیس نے شک و شبہ پر محلہ دار ذیشان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس پر  ملزم نے مغوی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ 

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتول بچے کی لاش فصل سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بچے کو اغواء کر کے جانوروں کی حویلی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کرکے لاش سیم نہر میں پھینک دی تھی۔ 

سیم نہر سے مقتول کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 ٹیم کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.