فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بھنگ کے پودے سے دھاگہ بنا کر جینز تیار کر لی گئی ہے۔
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکڑ اسد فاروق نے بھنگ کے پودے سے وہ دھاگہ تیار کر لیا ہے جو آج کل بین الاقوامی سطح پر جینز کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
80 فیصد سوتی دھاگے کے ساتھ 20 فیصد بھنگ کے دھاگے سے تیار ہونے والی جینز جراثیم کش اور ماحول دوست ہونے کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہے۔
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بھنگ کے پودے سے تیار کی گئی جینز کے بعد پاکستانی برآمدکندگان کو اب بیرون ملک سے بھنگ کے ریشے سے تیار دھاگہ درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرصنعتی بھنگ سے تیار ملبوسات کی منڈی 25 بلین ڈالر مالیت کی ہے اگر فوری طور صنعتی بھنگ کی کاشت میں اضافہ کر کے ضرورت کا دھاگہ مقامی طور پر ہی تیار کیا جائے تو پاکستانی ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔
Comments are closed.