ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

فواد چودھری کیخلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنے سے عدالت کا نقصان ہوتا ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوشواروں میں اثاثے چھپانے کے الزام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو نااہل قرار دینے کی درخواست یکم فروری کو سماعت کے لئے مقرر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.