بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد عالم نے 55 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سینچری داغ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کرکٹ کی جہاں جہاں بات ہورہی ہے فواد عالم کا ہی تذکرہ ہے اور انہی کے اسٹائل ، اسٹانس کے چرچے ہیں۔

فواد عالم 55 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔

فواد عالم نے گزشتہ روز اپنی اننگز میں صرف یہی اعزاز اپنے نام نہیں کیا بلکہ وہ مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فواد عالم  نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو سنچری میں بدل کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مسلسل…

فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد انہیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.