پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو توقع ہے فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس، علیمہ باجی سلائی مشین کیس منطقی انجام کو پہنچے گا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کی طرح نیب کو بھی ڈھابہ بنادیں تو ملک کو شاید کوئی فائدہ ہوجائے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگرعوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کرنے والا کرپٹ نہیں ہے تو واقعی پاکستان کرپشن فری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.