پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں۔ وہ کئی دنوں سے لگاتار انسٹاگرام پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کر کے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
شعیب اختر نے اس بار انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ غرور کس بات کا صاحب آج مٹی کے اوپر کل مٹی کے نیچے۔
شعیب اختر کے پیغام اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور پوسٹ پر سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے گئے۔ کچھ مداحوں نے شعیب اختر سے اظہار محبت بھی کیا۔
Comments are closed.