بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید کی 10 چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہو گا: زبیر موتی والا

کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 10 دن صنعت بند ہو گی تو انڈسٹری کو بہت نقصان ہو گا۔

عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے یہ بات کہی۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین بزنس مین گروپ نے کہا کہ ملک کو 9 روز مسلسل بند رکھنا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیاں 3 سے 4 دن ہونی چاہئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

زبیر موتی والا کا مزید کہنا ہے کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا کراچی کے تاجروں کا مزاج نہیں، اس کیلئے دن 12 سے رات 12 تک وقت دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کاروباری اوقات کو اسمارٹ طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.