بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کو خسرو بختیار اینڈ کمپنی نے جنوبی صوبے کا جھانسہ دیا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خسرو بختیار اینڈ کمپنی نے جنوبی صوبے کا جھانسہ دے کر عوام کو 6 کمروں کا سیکرٹریٹ دے دیا۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف پر تنقید کرکے اپنی کم عقلی، نالائقی اور بغض کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ چلی صاحب آپ نے تو جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانےکا وعدہ کیا تھا، گزشتہ ہفتے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرنے کی خبریں سامنے آئیں۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ زرعی صوبہ آج باہر سے منگوائی گئی گندم اور چینی کھانے پر مجبور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب کے لوگ ان سب مفاد پرستوں گھیراؤ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.