بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے، ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی واپسی سے متعلق امید بھی ہے اور یقین بھی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.3فیصد رہ گئی ہے، پنجاب کی 8کروڑ 60لاکھ آبادی کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتارہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی، نواز شریف کو اس جہاں میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں، نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.