ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عمر شیخ کی رہائی کیخلاف کیس، تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں عمر شیخ کی رہائی کے خلاف کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے جاری کیئے گئے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عمر شیخ کو 2 روز تک جیل میں آرام دہ رہائش کی سہولت فراہم کی جائے، 2 دن میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیئے جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 2 روز بعد عمر شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے، عمر شیخ کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سیکیورٹی انتظامات کرنا آسان ہوں۔

عدالتِ عظمیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل دائر کرنے کی مہلت مانگی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے بعد ہو گی، عمر شیخ کے خاندان کے افراد صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ان سے ملاقات کر سکیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمر شیخ کی فیملی کے کراچی میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.