پابندی کے شکار کرکٹر عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
کرکٹر عمر اکمل نے بورڈ کو قسطوں میں جرمانے کی عدم ادائیگی کا کہا تھا۔
عمر اکمل نے کہا تھا کہ یکمشت رقم نہ ہونے کی وجہ سے پورا جرمانہ دینے میں مشکل ہورہی ہے، جس پر کرکٹ بورڈ نے ان سے ثبوت مانگ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل نے پی سی بی سے جلد از جلد ری ہیب شروع کرنے کی درخواست بھی کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل ری ہیب کے بعد ہی مسابقتی کرکٹ میں واپس آسکیں گے۔
خیال رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ پچاس ہزار جرمانہ عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کی ایک سال کی سزا 20 فروری کو ختم ہو چکی ہے۔
Comments are closed.