بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران کہتے تھے پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں تو وزیراعظم چور ہے، مفتاح

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل سامنے آ گیا۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم چور ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان غریب کا خون اور تیل نچوڑ کر ہی دم لیں گے، چینی و گندم مافیا کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پیٹرول مافیا کے بھی سرپرست ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.