وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کے معیار سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فلور ملز کا آٹا کم غذائیت والا ہوتا ہے کیونکہ فلورملز کے آٹے سے غذائیت کی چیزیں نکال لی جاتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام میں آگاہی مہم چلائے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلور ملز مرحلہ وار آٹے سے سوجی اور میدہ کم مقدار میں نکالیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.