بانی: میرخلیل الرحمٰن
گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ’کامیاب کسان‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب کسان منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔

نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

حکام یوتھ افیئرز  کے مطابق کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.