بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے ہر قومی ادارے کو متنازع بنایا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں ہر قومی ادارے کو متنازع بنایا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ اور فاضل جج صاحبان کی رائے آئی نہیں لیکن آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر نے کہا ہے کہ بار کونسلز اور وکلاء تنظیموں کو اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی فائدے کیلئے اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کر کے اپنے اندر کی بغاوت دبانا چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.