وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی دولت اور وسائل کے محافظ ہیں، وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران قومی وسائل لوٹتے رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح قومی وسائل اور دولت کولوٹا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا سلسلہ اپنی ذات سے شروع کیا اور یہ سلسلہ صرف وزیراعظم ہاؤس یا آفس تک محدود نہیں، بلکہ وفاقی اور صوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ثبوت ہے کہ فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ، پروردگار مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments are closed.