بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

عمران خان ایک فائٹر تھے اور ہیں: وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا۔

وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سُن کر بہت افسوس ہوا۔‘

سابق کرکٹر نے لکھا کہ ’پوری قوم کی دعاؤں سے ہمارے وزیراعظم عمران خان اس وبا کا بھی مقابلہ کرلیں گے۔‘

اُنہوں نے عمران خان کو فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک فائٹر ہمیشہ فائٹر ہی رہتا ہے۔‘

پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں اور اُنہیں یقین ہے کہ وہ اپنی بہادری سے کورونا وائرس کو بھی شکست دے دیں گے۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں لکھا ’ہمارے فائٹر جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.