بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ 17 مارچ کو وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی ڈویژن 17 مارچ سے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرے گا،جس کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے، حکومت اپنی نئی جامع سیکیورٹی پرمبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ 2 روزہ کانفرنس 17 اور 18 مارچ کو ہوگی، اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی…

معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ اور سابق عہدیداران اورمقامی وعالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے،اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی۔

معید یوسف نے کہا کہ وفاقی وزرا کے علاوہ اکیڈمی اور میڈیا کے ممبران بھی اس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.