بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی حیدر کی وڈیو بنانے کےلیے اِسٹنگ آپریشن کیا، اسلم خان

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بنانے کے لیے اِسٹنگ آپریشن کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تصدیق کر دی۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ایم این اے فہیم خان نے بنائی اور اس اسٹنگ آپریشن کو وزیر اعظم عمران خان نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسٹنگ آپریشن میں شامل کسی ایم این اے نے پیسے نہیں لیے، اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.