بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عظمیٰ بخاری کا صحافیوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے طبی عملے کے ساتھ صحافیوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا ورکرز بھی فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، میڈیا ورکرز دن رات اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے غلط نتائج لکھنے پر مسلم لیگ نون کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس کے ساتھ میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی، افسوس وفاق سمیت چاروں صوبوں کی حکومتیں میڈیا ورکرز کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 30 ہزار تنخواہ لینے والے میڈیا ورکرز 12، 12ہزار کی کورونا ویکسین کی ایک ڈوز کیسے خرید سکتے ہیں؟

میڈیا ورکرز 30 ہزار میں اپنا کچن چلائیں یا کورونا ویکسین لگوائیں، کورونا وائرس کے باعث کئی صحافی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان نون لیگ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کو کورونا کی وباء کے دوران کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں میڈیا ورکرز کو ویکسین لگانے کے لیے فوری حکمتِ عملی بنائیں۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے تو اس کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.