صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن فراڈ کرنے میں بہت تیز ہے۔ عطا تارڑ ہیرو بننے کے چکر میں پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے۔
ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ یہ شہباز شریف دور کی نہیں عثمان بزدار کے دور کی پولیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کو ڈسکہ میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد ہی انہیں رہا کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے گرفتاری کی تردید کی تھی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ اور بلال تارڑ نے کچھ دیر بعد بتایا کہ ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو اب رہا کردیا گیا ہے۔
پولیس نے عطا تارڑ کو وزیر آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا، جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تھانے کے باہر دھرنا دے دیا تھا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تھانے کے دروازے بند کردیئے۔
Comments are closed.