گجرات کے عزيز بھٹی شہید اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن بیڈز کی کوئی کمی نہیں، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے لیے مختص ایک سو گیارہ آکسیجن بیڈز میں سے 50 اب بھی خالی ہیں۔
ڈاکٹر عابد غوری کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان بیڈز میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، اسپتال میں نہ پہلے اور نہ اب بستروں کی کوئی کمی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گجرات نے بھی ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے دعوے کی توثیق کردی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے این سی او سی نے اعلامیے میں کہا تھا کہ گجرات میں سو فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
Comments are closed.