بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار کی بزرگوں کو ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کو تاجر برادری کا پورا احساس ہے، تاجر برادری انسداد کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تعاون کرے۔

عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ حکام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں کی بندش کے مقررہ اوقات کی پابندی کرائے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 86 ہزار659 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار769ہو گئیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 5 اعشاریہ ایک فیصد رہی ،مزید 2ہزار 253افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 29 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.