بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار کو گجرانوالہ میں گھوڑے کا تحفہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گجرانوالہ دورے کے دوران پی ٹی آئی رہنما جمال ناصر چیمہ نے گھوڑا تحفے میں دیا جس کی زین پر سونے سے نقش و نگار بنے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال ناصر چیمہ نے انہیں اپنا شاہ تاج نامی گھوڑا تحفے میں دیا جس کی زین پر سونے سے نقش و نگار بنے ہیں۔ 

مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفے میں دیا جانے والا گھوڑا توشہ خانے کی زینت بنے گا تاہم گھوڑے کی مارکیٹ ویلیو لگوائی جائے گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے صوبہ پنجاب کے لیے8 ایمبولینس گاڑیوں اور 15موٹرسائیکلوں کا عطیہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اگر عثمان بزدار اس گھوڑے کو خریدنا چاہیں گے تو اس کی قیمت ادا کر کرکے گھوڑے کے مالک بن جائیں گے اور اگر نہ خرید پائے تو اسے بازار میں فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی جائے گی چونکہ گھوڑا ایک جاندار چیز ہے اس لیے اسے دیر تک نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا اسے فوراََ فروخت کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف  کو بھی بطور وزیراعلیٰ پنجاب جب کوئی تحفہ دیا جاتا تو یہی طریقہ کار اپنایا جاتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.