بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

عثمان بزدار نےشیخوپورہ میں یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانا ہمارا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے منصوبے پر 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اُنہوں نے شیخوپورہ کے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر احسان نہیں کر رہے بلکہ آپ کو آپ کا حق دینے آئے ہیں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیمی اداروں، سڑکیں، پانی اورسیوریج کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ کو ایل ڈی اےکی حدود سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، شیخوپورہ کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کا عزم لےکر آیا ہوں۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کی حدود کو لاہور تک محدود کریں گے جس کے بعد شہریوں کو لاہور تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کرتا رہوں گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کی ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.