ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عارف علوی کا مولانا حنیف جالندھری سے رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

عارف علوی اور مولانا محمد حنیف جالندھری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں بتایا گیا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان حفاظتی تدابیر پر عمل کے لیے مدارس کو خطوط لکھ چکا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئمہ کرام مساجد میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی تاکید کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے کے لئے علماء سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.