بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں جمہوری جدوجہد ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے طنز کا جواب دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے‘۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا، ہم تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کی شکست پر طلال چوہدری نے طنز کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.