بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کی کوششیں

امریکا سمیت متعدد ممالک نے طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں، دوحا میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طالبان کو استنبول کانفرنس میں شریک کرنے سے متعلق کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔

طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء تک کسی بھی طرح کے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.