بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمیروں کے سوداگر کو آج شکست ہوگی، فیصل جاوید خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ضمیروں کے سوداگر کو آج شکست ہوگی، فتح، انصاف، عمران خان اور عوام کی ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہے، یہ معاشرہ کدھر جارہا ہے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہم نے مدینے کی ریاست بنانی ہے اور اس پر عمل بھی کرنا ہے کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں کرپشن اور رشوت عام ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جو ویڈیوز ہیں یہ بتاتی ہیں کہ کیوں عمران خان اکیلے کھڑے رہے۔ 

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں اوپن بیلٹ اور شفافیت ہونی چاہیے اور ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا اور اس ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنا ووٹ ڈال دیا۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے میاں شفیق آرائیں نےکاسٹ کیاجبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈالا، بلاول بھٹو زرداری بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.