بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب میں اس بار بھی بلا کامیاب ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشاءﷲ 2018 کی طرح اس دفعہ بھی اس حلقے میں بلا چلے گا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام کے مطابق اسد عمر سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی سے ملاقات کی، اسد عمر نے ان سے انتخابی مہم کی صورت حال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسی حلقے سے تعلق رکھنے والے اس نظریاتی نوجوان کا مقابلہ ارب پتی سرمایہ دار اور بڑے نامور سیاست دانوں سے ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 سے پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.