کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نشاندہی پر نافذ کیا گیا ہے جو آج 17 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی 9 یوسیز میں لگایا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی جبکہ ان علاقوں کے کورونا مثبت والے افراد گھروں میں قطرنطینہ رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات کرے گی۔
Comments are closed.