بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر کی کورونا سے نجات کیلئے آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کی اپیل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اپیل پر ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء سے نجات کے لیے آج جمعے کا دن ’یومِ توبہ و استغفار‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 364 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 110 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد ہو گئی۔

آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وائرس کی وباء سے نجات حاصل کرنا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس سلسلے میں اپیل کی ہے کہ عوام کورونا وائرس سے نجات کے لیے اس جمعے نمازِ استغفار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.